بھارتی ریاست بہار کے ضلع پورنیہ میں ایک بھانجی نے اپنے ماموں کے ساتھ بھاگ کر شادی کرلی لیکن یہ سگا ماموں نہیں تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک لڑکی نے گھر سے بھاگ کر اپنے ماموں کے ساتھ محبت کی شادی کرلی،معاملہ سامنے آنے کے بعد لڑکی کے اہلِ خانہ نے قصبہ تھانے میں تحریری شکایت دی جس پر پولیس نے ملزم ماموں"مٹھو" اور بھانجی کو حراست میں لے لیا ہے۔
لڑکی کے والد نے بھارتی ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ 22 ستمبر کو ان کی بیٹی سکول میں پڑھنے گئی تھی، وہاں سے واپس آتے ہوئے بھائی کے سالے یعنی لڑکی کا چچا زاد ماموں اسے اپنی موٹر سائیکل پر لے گیا۔ والد کے مطابق اس کے بعد ماموں مٹھو نے اپنی بھانجی کا جعلی سرٹیفکیٹ بنایا اور نوٹری کے پاس جا کر شادی کرلی۔
لڑکی کے چچا کا کہنا ہے کہ میری بھتیجی سکول سے واپس آرہی تھی کہ میرے بھائی کے سالے مٹھو کمار نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اسے سبھاش چوک کے قریب سے اغوا کرلیا، پھر بہلا پھسلا کر شادی کرلی۔دوسری جانب لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا ماموں اس کا شوہر ہے اور وہ صرف اس کے ساتھ رہنا چاہتی ہے، فی الحال پولیس ان دونوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کئی ماہ پرانا ہے ، پولیس نے مٹھو کے خلاف درج ایف آئی آر پر ابتدائی طور پر کوئی کارروائی نہیں کی، لیکن 8 ماہ بعد پولیس نے دونوں کو ڈھونڈ نکالا۔