وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے کھاد کارخانوں کیلئے گیس پر سبسڈی ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے اتفاق رائے سے کھاد کارخانوں کو ملنے والی سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کھاد کے کارخانوں کو اس وقت 217 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سبسڈی مل رہی ہے۔
اور کارخانوں کو اس وقت 1597 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت پر گیس سپلائی کی جارہی ہے تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ کھاد کارخانوں کو سبسڈی دینے سے کسانوں کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔فیصلے پر عملدرآمد کے بعد کارخانوں کو گیس 1814 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔