اوبر کا پاکستان میں سروس فوری بند کرنے کا فیصلہ

Uber's decision to stop service in Pakistan immediately
 معروف آن لائن ٹیکسی سروس اوبر نے پاکستان میں فوری سروس بند کرنے کا فیصلہ  کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں اونلائن کیب سروس فراہمی کیلئے مشہور کمپنی ’اوبر ‘نے پاکستان میں اپنے صارفین کو مطلع کیا ہے کہ کمپنی فوری طور پر 30 اپریل 2024 سے پاکستان میں اپنی خدمات بند کر رہی ہے۔

صارفین کو بھیجے گئے پیغام میں مطلع کیا گیا ہے کہ اوبر اپنی خدمات اپنی ذیلی کمپنی ’ کریم‘ کے ذریعے جاری رکھے گی جس پر رجسٹریشن کروا کر صارفین سفری خدمات حاصل کرسکتے ہیں۔

اوبر کا پاکستان میں سروس فوری بند کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ اوبر نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کے 5 بڑے شہروں کراچی، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں اپنی خدمات یکسر   بند کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم، اس وقت فرم نے لاہور میں کام جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔
11 اکتوبر 2022 کو جاری اپنے بیان میں اوبر نے تسلیم کیا تھا کہ یہ اوبر کی ٹیموں کے لیے ایک مشکل وقت ہے جنہوں نے پچھلے چند برسوں میں اس کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ناقابل یقین حد تک محنت کی۔



اشتہار


اشتہار