بہاولنگر:خاتون کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر 9 افراد کی اجتماعی زیادتی

Bahawalnagar: Gang rape of 9 people by injecting anesthesia to a woman
بہاولنگر میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا کہ قریبی رشتے دار دوائی دلانے کے بہانے گھر سے لے گیا۔

خاتون کے مطابق دوائی کے بہانے عمران نامی شخص نے بے ہوشی کا انجکشن لگایا۔  ملزم عمران نے 2دن قید میں رکھا، اس دوران 9 افراد نے متعدد بار اسے زیادتی کا نشانہ بنایا،خاتون نے بتایا کہ وہ موقع ملتے ہی وہاں سے فرار ہوگئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو میڈیکل کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے



اشتہار


اشتہار