فیصل آبادمیں گھرمیں خوفناک آتشزدگی سےجھلس کر4بچے جان سے ہاتھ دھو بیٹھےتفصیلات کےمطابق گٹ والا میں گزشتہ شب گھر میں آگ لگنے سے باپ سمیت 5 افراد جھلس کرزخمی ہوگئے،ریسکیوذرائع کےمطابق آگ لگنےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئے ہوئےلاشوں اورزخمیوں کونکال کرہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کےمطابق آگ لگنےسے3 بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئےتھےجبکہ ایک بچی ہسپتال میں دوران علاج دم توڑگئی۔بچی کےانتقال سےجاں بحق ہونےوالوں کی تعدادچار ہوگئی۔ گھر کا سربراہ جعفر حسین بھی زیر علاج ہے ۔
ذرائع کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں میں 6ماہ کی امبر ،6 سالہ ایمان، 8سالہ ارسلان اور3سالہ نورفاطمہ شامل ہیں۔