3روپے 49 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کی جائے، سی پی پی اے کی نیپرا سے درخواست

3 rupees 49 paise per unit of electricity, request of CPPA to Nepra
مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور مہنگائی بم پھوڑنے کی تیاری کر لی گئی ہے، نیشنل الیکٹرک اینڈ پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو ایک ماہ کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا کو موصول درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ بجلی 3 روپے 49 پیسے مہنگی کی جائے۔

 سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے)نے نیپرا سےکی ہے،درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے،نیپرا کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی 30 مئی کو سماعت ہوگی،درخواست کی منظوری پر صارفین پر ساڑھے 34 ارب روپےکا بوجھ منتقل ہوسکتا ہے۔
ممکنہ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔


اشتہار


اشتہار