ٹوئٹر کا بالآخر 18 سال بعد خاتمہ ہوگیا

Twitter has finally died after 18 years
معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کا مکمل طور پر خاتمہ ہو گیا ہے، ایکس کے بانی ایلون مسک نے ٹوئیٹر کا نام و نشان ختم کرنے کے عزم کو یقین میں بدل دیا ہے۔ٹوئیٹر خریدنے کے بعد سے ایلون مسک کی جانب سے اسے ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، جبکہ شروعات میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئیٹر کی ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا تھا۔

جس کے بعد اب اس کے یو آر ایل ”ٹوئیٹر ڈاٹ کام“ کو بھی تبدیل کر کے ”ایکس ڈاٹ کام“ کر دیا گیا ہے، جس کا اعلان ایلون مسک نے ایکس پر ہی کیا ہے۔اپنے بیان میں ایلون مسک نے بتایا کہ تمام کور سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر میسر ہوں گے، جبکہ ٹوئیٹر ڈاٹ کام لنکز اب ایک ڈاٹ کام پر ری ڈائیریکٹ ہو جائیں گے۔

جبکہ ساتھ ہی ایکس صارفین کو واضح بھی کیا کہ ہم یو آر ایل تبدیل کر رہے ہیں تاہم ایکس صارفین کی پرائیوسی اور ڈیٹا پروٹیکشن سیٹننگ پہلے جیسی ہی رہے گی۔واضح رہے گزشتہ سال ایلون مسک کی جانب سے ٹوئیٹر ویب سائٹ کو بھی ری برانڈ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ صرف اب یہ صرف کمپنی نام تبدیل نہیں کر رہی ہے۔

ٹوئٹر کا بالآخر 18 سال بعد خاتمہ ہوگیا
بلکہ وہی چیز کر بھی رہی ہے۔ ٹوئیٹر نام اس لیے رکھا گیا تھا کیونکہ اس وقت میسجر کیریکٹر کی تعداد محض 140 تھی بالکل اسی طرح جیسے کہ پرندہ بولتے ہیں۔تاہم اب آپ کچھ بھی پوسٹ کر سکتے ہیں، یہاں تک کہ کئی گھنٹوں کی ویڈیوز کو بھی۔جبکہ آنے والے دنوں میں ہم کمیونیکیشنز اور معاشی ورلڈ سے متعلق چیزیں بھی شامل کرنے جا رہے ہیں۔



اشتہار


اشتہار