لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز ہوگیا جبکہ دفعہ 144 نافذ کردی گئی،پہلے روز 3 مضامین سوکس ،فلسفہ اور بزنس میتھ کا پیپر لیا گیا۔ لاہور بورڈ حکام کے مطابق رواں سال پارٹ ون کے امتحان میں 1لاکھ 67 ہزار 114 امیدوار شرکت کررہے ہیں، جن میں سائنس گروپ کے 98 ہزار اور آرٹس گروپ کے 69 ہزار امیدوار امتحان دیں گے۔
امیدواران کی سہولت کیلئے 567 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، تمام امتحانی سینٹرز کے اطراف میں دفعہ 144نافذ ہے، کسی بھی پرائیویٹ شخص کی امتحانی سنٹر میں داخلے پر پابندی ہے۔سینٹرز کی انسپکشن کیلئے 111 موبائل انسپکٹرز اور 89 ڈی آئیز تعینات کیے گئے ہیں۔