محمد رضوان نے بابر اعظم ،ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا،نیا ریکارڈ قائم

Muhammad Rizwan left behind Babar Azam, Virat Kohli, set a new record
قومی کرکٹر محمد رضوان نے بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی ٹی ٹوئنٹی میں پچھاڑ دیا۔ بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، رضوان نے  19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے۔  وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں تیز ترین 3000 رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر نے 79 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے۔ خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔




اشتہار


اشتہار