خضدار میں موبائل استعمال کرنے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ خضدار کی تحصیل زہری میں پیش آیا جہاں ہفتے کی شب رات گئے خاتون کو اس کے شوہر نےگھر میں گلا دبا کر قتل کردیا اور موقع پرفرار ہوگیا۔
لیویز انچارج عطاء اللہ زہری کے مطابق شک کی بنیاد پر مقتولہ خاتون کے شوہر کو شامل تفتیش کیا گیا تھا۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس نے موبائل فون استعمال کرنے پر اپنی بیوی کو قتل کیا ہے۔