کراچی سے سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن میں آگ لگ گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق واقعہ رحیم یار خان میں فیروزہ کے قریب پیش آیا جس کے باعث اپ ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہوگئی۔ حکام کا بتانا ہے کہ مسافر ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک دیا گیا ہے۔
مسافر ٹرینوں کو ڈاؤن ٹریک سے گزارا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق ریلیف ٹرین آنے میں تھوڑا وقت لگ سکتا ہے۔