وزیر اعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو سعودی عرب کا دورہ متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سعودی حکام سے ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق بات چیت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے دورے کے بعد سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی پاکستان آئیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے قائد اورسابق وزیراعظم نواز شریف بھی 5 روزہ دورے پرچین چلے گئے ہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، وہ چین کے دورے میں اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔