فیصل آباد میں رحمان بابا ایکسپریس اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ٹرین کا انجن مکمل تباہ ہو گیا۔پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ گوجرہ پھاٹک کے قریب پیش آیا جہاں مسافروں سے بھری ٹرین گزرنے والے ڈمپر سے ٹکرا گئی، ٹکراؤ اس قدر شدید تھا کہ اس کی گونج دور تک سنائی دی۔حادثے میں ٹرین کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
حادثے کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر انجن کو کاٹا اور زخمی ہونے والے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو ٹرین سے نکال کر طبی امداد دی۔ترجمان ریلوے نے بتایا کہ حادثے کی تحقیقات کیلئے گریڈ 20 کے 3 افسران پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔