ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط مزید آسان

Terms of making money from Tik Tok more simple
ٹک ٹاک نے پلیٹ فارم پر مواد شیئر کرکے پیسے کمانے کی شرائط کو مزید آسان کردیا ہے۔ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اب کانٹینٹ کریئیٹرز ایک منٹ سے زائد دورانیے کی ویڈیوز سے بھی پیسے کمانے لگیں گے۔کمپنی کے مطابق ویڈیوز سے پیسے کمانے کے لیے مواد تخلیق کاروں کو چند ضروری باتوں کا خیال رکھنا ہوگا، جس میں سے سب سے اہم بات اصلی مواد ہونا ہے۔

اسی طرح پیسے کمانے کے لیے ویڈیو کے دورانیے، سرچ ویلیو اور آڈینس انگیجمنٹ کو بھی اہم قرار دیا گیا ہے، یعنی جو مواد تخلیق کار مذکورہ چاروں شعبوں پر پورا اتریں گے، وہ جلد ہی ٹک ٹاک سے پیسے کمانا شروع ہوجائیں گے۔ٹک ٹاک پر پیسے کمانے کے نئے طریقے کے تحت کسی بھی اکاؤنٹ ہولڈر کے فالوورز کی تعداد 10 ہزار ہونا لازمی ہوگی جب کہ ان کی ویڈیوز کے ویوز ایک ماہ میں ایک لاکھ تک ہونا لازمی ہوں گے۔
کمپنی نے مزید بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران پلیٹ فارمز پر بعض مواد تخلیق کاروں کی ماہانہ کمائی 50 ہزار ڈالر سے بھی زائد ہوچکی ہے۔




اشتہار


اشتہار