بھارت : پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح کل ہوگا

India: The underwater metro train will be inaugurated tomorrow
بھارت نے تاریخی سنگ میل حاصل کرتے ہوئے پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کے ٹنل کی تعمیر مکمل کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کل کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیر آب میٹرو ٹنل کا افتتاح کریں گے۔پانی کے اندر تعمیر کی گئی ان جڑواں سرنگوں کو ایک تعمیراتی شاہکار قرار دیا جارہا ہے۔ کولکتہ میں میں ایک بڑے دریا کے نیچے سے گزرنے والی یہ بھارت کی پہلی زیر زمین میٹرو ٹنل ہے جو ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔
 دریا کے نیچے بنائی گئی جڑواں سرنگیں 520 میٹر لمبی ہیں جو کولکتہ کو ہاوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو ریل کے 4.8 کلومیٹر فاصلے کا حصہ ہیں۔ یہ ریلوے ٹریک دریا کے تلے کے 52 فٹ نیچے سے گزرے گا اور ہر گھنٹے تقریباً 3,000 سے زیادہ مسافروں کو لانے لے جانے کا کام کرے گا۔




اشتہار


اشتہار