عوام کیلئے صحت کارڈ بہت جلد اچھے پیکیج کے ساتھ فعال بنائیں گے‘وزیر صحت پنجاب

The health card will be made active for the public very soon with a good package, said Punjab Health Minister
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہولی فیملی ہسپتال کی گراؤنڈ اور پہلی منزل 31 مارچ تک مکمل کر دی جائے گی۔ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی اور راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کا تفصیلی دورہ کیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی بھی خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ تھے۔ 

خواجہ سلمان رفیق نے دونوں ہسپتالوں میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کنٹریکٹرز کو ہولی فیملی ہسپتال میں تمام آپریشن تھیٹرز کو عیدالفطر سے پہلے مکمل فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ یورولوجی میں مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا۔صوبائی وزیر محکمہ صحت خواجہ سلمان رفیق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہولی فیملی ہسپتال کی گراؤنڈ اور پہلی منزل 31 مارچ تک مکمل کر دی جائے گی۔ 
بیسمنٹ و دوسرا فلور دوسرے فیز میں مکمل کئے جائیں گے۔ راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ یورولوجی میں ری ویمپنگ منصوبے میں ایک فیصد بھی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔پنجاب کی عوام کیلئے صحت کارڈ بہت جلد اچھے پیکج کے ساتھ فعال بنائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پنجاب کے مختلف سرکاری ہسپتالوں کا دورہ کرکے ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔




اشتہار


اشتہار