کراچی؛ ایل پی جی کی دکان پر افطار کے وقت ڈکیتی، فوٹیج سامنے آ گئی

Karachi; Iftar robbery at LPG shop, footage surfaced
کراچی: شہر قائد میں ڈاکوؤں نے ایل پی جی کی دکان پر دھاوا بولا اور عین افطار کے وقت واردات کرکے فرار ہو گئے۔ واقعے کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔فیڈرل بی ایریا کے علاقے بلاک 5 میں ڈاکوؤں نے عین افطار کے وقت ایل پی جی کی دکان پر واردات کے لیے دھاوا بولا۔ دکان کے افراد روزہ افطار کرنے میں مصروف تھے کہ ڈاکو 30 ہزار سے زائد نقد اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پیر کی شام کو ہونےوالی ڈکیتی کی واردت کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔ دوران واردات ڈاکوؤں کے 3 ساتھی مختلف موٹرسائیکلوں پر اپنے 3 ساتھیوں کا باہر انتظار کرتے رہے جب کہ دکان میں داخل ہونے والے 3 ڈاکوؤں نے دکانداروں اور دکان کو ٹٹول ٹٹول کر لوٹا اور فرار ہوگے۔دکاند اروں کی جانب سے 30 ہزار روپے نقد اور موبائل فون چھینے جانے کی اطلاع پولیس کو بھی کردی گئی ہے۔



اشتہار


اشتہار