مٹی کےبرتن میں پانی پینےکےحیرت انگیزفوائد

Amazing benefits of drinking water in a clay pot
فریج کا ٹھنڈا پانی پینے کے مقابلے میں مٹی کے برتن کا پانی پینا انسانی صحت کیلیے فائدہ مند ہے، کیوں کہ بہت سے معدنیات اور وٹامنز قدرتی طور پر مٹی سے حاصل ہوتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  گرمیوں میں پیاس بڑھ جاتی ہے اس وجہ سےجدید دور میں ہر کوئی فریج کی سہولت سےفائدہ اٹھاکرٹھنڈا پانی پیتاہے جو کہ نقصاندہ ہے، گرمیوں میں مٹکے کاپانی پینے سے جسم میں غذائیت، وٹامنز ، گلوکوز متوازن رہتا ہے اور ہیٹ اسٹروک کے خطرے سے بچاتا ہے، جب کہ مٹکےکا پانی دن بھر تازگی اور سکون فراہم کرتا ہے اور صحت کی حفاظت بھی کرتا ہے۔ 

مٹکے کا پانی پینے سے نظام ہاضمہ اور جسم میں ٹیسٹوسٹیرون متوازن رہتا ہے،یہ معدہ اور نظام انہضام کی صحت کو برقرار رکھتا ہے کیونکہ اس میں معدنیات پائے جاتے ہیں۔  مٹی کے برتن کا پانی قدرتی طور پر ٹھنڈا ہے اور مٹی کی معدنی خصوصیات سے بھی بھرپور ہے۔ مٹکے کا پانی موسم کی تبدیلیوں کے مطابق قدرتی طور پر ٹھنڈا ہو جاتا ہے۔مٹکےکاپانی پینے کیوجہ میٹابولک نظام بہتر ہوتا ہے۔ اس میں کوئی خطرناک کیمیکل نہیں ہوتا، جب کہ پلاسٹک کی بوتلوں اوردیگر اشیاء میں اکثرخطرناک کیمیکل ہوتے ہیں۔ مٹی کے اندر ایک قدرتی الکلائن لائن ہوتی ہے جو جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن کرنے کا کام کرتی ہے۔
انسانی جسم میں تیزابیت موجود ہوتی ہے، اس کے نتیجے میں مٹی میں الکلائن مادہ کی فراہمی ہوتی ہے، جس سے پیٹ میں درد، معدے کی سوزش، تیزابیت، اندرونی درد اور دیگر شکایات کو دور رکھتا ہے۔ فریج میں رکھا ہوا ٹھنڈا پانی پینے سے اکثر گلے کی سوزش ہوتی ہے کیونکہ یہ گلے کے غدود کو نقصان پہنچاتی ہےلیکن مٹکے کا پانی اسی درجہ حرارت پر رہتا ہے اور اسے پینے سے گلے کی شکایت نہیں ہوتی، اس لیے مٹکےکا پانی کھانسی، نزلہ اور سانس کے دیگرمسائل سے بچنے میں مدد دیتا ہے۔



اشتہار


اشتہار