بچوں سے محبت کے اظہار کے 8 طریقے

8 Ways to Show Love to Kids
”آئی لو یو“ تین لفظوں پر مشتمل یہ جملہ اپنے اندر کتنی طاقت رکھتا ہے ،یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں اور خصوصا جب یہ الفاظ ماں باپ کی طرف سے بچوں کو کہے جائیں تو پھر ان کا اثر ناقابل بیان ہوتا ہے ۔اسی طرح کے ایسے کئی جملے ہیں ،جو بچے اپنے والدین سے سننا چاہتے ہیں اور وہ ان کے اندر ایک طاقت پیدا کردیتے ہیں۔بچے پیار کا اظہار چاہتے ہیں ۔ اور اسکا اظہار کھلونوں،کپڑوں اور دیگر ضروریات زندگی کی تکمیل کے ساتھ ساتھ اچھےجملےبھی ہیں۔

اپنے بچوں کو توجہ ، گرمجوشی سے گلے لگا کر اور کبھی صرف سادے الفاظ کے ذریعے پیار کا اظہار کریں ۔یہاں پر چند خوبصورت جملے آپ کو دیے جا رہے ہیں ۔جسکی انہیں ضرورت ہے ۔میں زندگی کا ہر لمحہ تمہارے ساتھ گذارنا چاہتا ہوں ۔ایسا جملہ ایک ساتھ وقت گذارنے کی اہمیت ،آپ کے بچوں سے بندھن کو نمایاں کرے گا اور پیار اور گرمجوشی سے بھرے دیرپا لمحات کو تخلیق کرے گا ۔

تم میرے لیے سورج کی کرن ہو

بچوں سے محبت کے اظہار کے 8 طریقے
اپنے بچے کا مقابلہ سورج کی کرن سے کرنے کامطلب ہے کہ آپکےلئے ان کا وجود روشنی کی مانند ہے اوریہ اظہار ان کی زندگی میں بھی اجالا لے آئے گا ۔ اور ان کی خوشی اور گرم جوشی کوابھارے گا ۔

تم میرے لئے قدرت کا انمول تحفہ ہو

بچوں کو یہ یاد دلانا کہ وہ آپ کے لئے ایک قیمتی تحفہ ہیں انکی اہمیت کو بڑھا کر ذاتی قدروقیمت کا شعور پیدا کرے گا ۔

تم میری دل کی دھڑکن ہو

دل کی دھڑ کن سے بچوں کو تشبیہ دے کر آپ اپنی زندگی میں انکے اہم کردار اور آپ کے اور انکے درمیان کےجذباتی تعلق کو اور مضبوط بنا سکتے ہیں ۔

تم میرے مسکرانے کی وجہ ہو

خوشی اور مزہ کی شناخت ان کی زندگی میں مثبت تاثر کا شعور اجاگر کرے گا ۔

میں تمہارے لئے ہمیشہ حاضر ہوں

آپ کے بچے کو انکے لئے آپ کی موجودگی کا یقین ان کے اندر تحفظ اورسپورٹ کا فراہم کرے گا ۔ اور آپ کے اور ان کے درمیان پیار اور اعتماد کو مضبوط کرے گا ۔

تم میری زندگی کا بہترین حصہ ہو

یہ ظاہر کرنا کہ آپ کا بچہ آپ کی زندگی کا بہترین حصہ ہے ،بچے کو آپ کے نزدیک لائے گا ۔
تم میری دلی خواہش ہو

آپ کا بچہ آپ کی دلی خواہش ہے آپ کے پیار کی گہرائی اور شفقت کو ظاہر کرتا ہے اور بچے ایسے پیار بھرےجملوں کو سننے کے متمنی ہوتےہیں ۔



اشتہار


اشتہار