پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی

In Pakistan, the price of iron ore per ton decreased by 22 thousand rupees
عالمی منڈی کے زیراثر پاکستان میں لوہے کی فی ٹن قیمت میں 22 ہزار روپے تک کمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کو اسٹیل اور لوہے کے سب سے بڑے ایکسپورٹر چین سمیت دیگر عالمی منڈیو میں کساد بازاری کے خدشے کے سبب ملک بھر میں لوہے کی قیمتوں میں کمی آگئی۔

پاکستان میں لوہا کی فی ٹن قیمت میں 20 سے 22 ہزار روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔تاجروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل کی قیمتوں میں کمی سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا کیونکہ عالمی کساد بازاری کے سبب اسٹیل کی قیمت 3 لاکھ 20 ہزار سے کم ہو کر 2 لاکھ روپے سے بھی کم ہوگئی ہے۔
ان مزید کہنا تھا کہ چین سے آنے والی گیلوینائزڈ، ہاٹ اینڈ کولڈ کی اسٹیل شیٹ 2 لاکھ 85 ہزار سے سے 2 لاکھ 95 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے سریا اور اسٹیل کی کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔




اشتہار


اشتہار