معروف بھارتی اداکارہ کویتا چوہدری چل بسیں

Famous Indian actress Kavita Chaudhary passed away

بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کویتا چوہدری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 67 سالہ کویتا چوہدری کینسر میں بھی مبتلا تھیں اور ان کا علاج جاری تھا۔ اداکارہ کو کینسر کے علاج کے دوران ہی دل کا دورہ پڑا۔

معروف اور سینئر اداکارہ کویتا چوہدری کی اچانک موت نے بھارتی ٹی وی انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ کو بھارتی ٹی وی کے معروف ڈراموں ’اڑان‘ اور ’آئی پی ایس ڈائریز‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔ کویتا چوہدری کو ڈرامہ شائقین کی جانب سے خاتون پولیس افسر کے کردار میں بے حد سراہا گیا تھا۔




حوالہ 

اشتہار


اشتہار