ن لیگ نے وزیراعلیٰ کا ایک اور امیدوار لانے کا اعلان کردیا

The PML-N has announced to bring another candidate for the Chief Minister

خیبر پختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن نے اپنا امیدوار لانے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر خواتین کی نشست پر نامزد رکن اسمبلی صوبیہ شاہد نے کہا ہے کہ کے پی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں مل کر وزیراعلیٰ کا متفقہ امیدوار لائیں گی۔

 اسمبلی میں اپوزیشن جماعتیں اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدواران بھی کھڑے کریں گی۔ رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا تھا وزیراعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی ناموں کا اعلان اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ اسمبلی میں ن لیگ کے 9 نمائندگان عوام اور صوبے کے حقوق کے لیے بھرپور جنگ لڑیں گے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیتنے والے علی امین گنڈا پور کو وزیراعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ خیال رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 115 رکنی ایوان میں 113 نشستوں پر 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے 91 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔






اشتہار


اشتہار