فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی تجویز

Proposal to make Faryal Talpur the Chief Minister of Sindh

پیپلز پارٹی میں سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو وزیراعلیٰ سندھ بنائے جانے کی تجویز سامنے آ گئی۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ اور دیگر بھی وزارت اعلیٰ سندھ کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو اور  آصف زرداری نے مرکز میں عہدہ قبول نہ کیا تو فریال تالپور کو وزیراعلیٰ بنایا جا سکتا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور دوسری مرتبہ رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئی ہیں۔





اشتہار


اشتہار