پی سی بی کو وزیراعظم کے ماتحت کردیا گیا

PCB was placed under the Prime Minister
نگران حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ  کے بارے میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اسے وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹا کر براہِ راست وزیراعظم کے ماتحت کردیا ۔ نگران حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی کے معاملات اب وزارت بین الصوبائی رابطہ سے نکال کر کابینہ ڈویژن کو منتقل کردیے گئے ہیں۔
 پی سی بی اب براہ راست وزیراعظم آفس کے ماتحت کام کرے گا جب کہ وزارت آئی پی سی سے پی سی بی کا اب کوئی تعلق نہیں۔اس کے علاوہ سیکرٹری وزارت آئی پی سی بھی اب پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے رکن نہیں رہے۔






اشتہار


اشتہار