دبئی کی ٹریفک میں رش کے اوقات میں 20 منٹ میں 50 حادثات بڑی تاخیر کا باعث بن گئے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی پولیس کی آفیشل ایپ کے ذریعے پیر کی صبح 9 بجے کے آس پاس شہر میں 20 منٹ کے دوران تقریباً 50 ٹریفک حادثات ریکارڈ کیے گئے۔
بتایا گیا ہے سب سے پہلے دبئی پولیس نے دو بڑے حادثات سے آگاہ کیا جو ٹیل بیکس کا سبب بن رہے تھے، پہلا حادثہ شارع حصۃ پر پیش آیا، جہاں سعودی جرمن ہسپتال کے سامنے، شیخ زید روڈ کی طرف اہم راستے پر تصادم کے باعث ٹریفک جام ہو گیا تھا، اس لیے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی جب کہ دوسرا حادثہ شیخ محمد بن زاید روڈ پر انٹرنیشنل سٹی کے بالمقابل شارجہ کی طرف جانے والے ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بنا۔
حادث مروري معرقل لحركة السير على شارع حصة مقابل المستشفى السعودي الألماني بالاتجاه إلى شارع الشيخ زايد يرجى استخدام الطرق البديلة واخذ الحيطة والحذر. pic.twitter.com/LY4iph07HZ
— Dubai Policeشرطة دبي (@DubaiPoliceHQ) February 5, 2024
بعد ازاں پولیس نے ایک جنکشن پر ہونے والے تصادم میں سے ایک کی ویڈیو شیئر کی، جس میں ایک 4WD یو ٹرن لیتے ہوئے سیڈان سے ٹکرا گئی اور اسے گھسیٹتے ہوئے آگے کی جانب لے گئی، ویڈیو میں پولیس کو جائے وقوعہ پر دکھایا گیا، جو چوراہے پر ایک لین کو بلاک کر رہی تھی تاکہ گاڑیوں کو جائے حادثہ سے دوسری جانب موڑا جا سکے۔