12گھنٹے بعد بھی ایکس (ٹوئیٹر) سروس پاکستان میں بحال نہ ہو سکی

Even after 12 hours X (Twitter) service could not be restored in Pakistan

پاکستان میں ایک بار پھر مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارم“ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) کو بندش کا سامنا ہے جس کے بعد ایکس ملک بھر کے صارفین کیلئے ناقابل رسائی ہوگیا ہے۔ لیکن اس بار یہ بندش طویل ہوگئی ہے۔کم ازکم 12, گھنٹے بعد بھی ملک بھر میں ٹوئٹر کی سروسز تک رسائی ممکن نہیں ۔

ریئل ٹائم انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش اور مانیٹرنگ سروس Downdetector.pk نے رات 9 بجے کے قریب ملک بھر میں ایکس کی بندش کی اطلاع دی۔بندش کے بعد ایکس صارفین پوسٹس دیکھنے سے قاصر ہیں، کیونکہ جب بھی ایکس کا پیج لوڈ کرنے کی کوشش کی گئی تو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ، رات 9:01 بجے بندش کی کم از کم 185 رپورٹیں موصول ہوئیں، جو رات 9:24 بجے تک بڑھ کر 239 ہو گئیں۔

12گھنٹے بعد بھی ایکس (ٹوئیٹر) سروس پاکستان میں بحال نہ ہو سکی

دریں اثنا، سائبر سیکیورٹی واچ ڈاگ ”نیٹ بلاکس“ نے بھی ”لائیو میٹرکس“ کا حوالہ دیتے ہوئے بندش کی تصدیق کی، جس میں ایکس کیلئے پاکستان میں قومی سطح پر ایک نئی رکاوٹ کو ظاہر کیا۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین وی پی این کے ذریعے ایکس تک رسائی کو ممکن بنا رہے ہیں۔

12گھنٹے بعد بھی ایکس (ٹوئیٹر) سروس پاکستان میں بحال نہ ہو سکی

صحافی طارق متین نے لکھا کہ میں اپنے موبائل فون پر ایکس استعمال نہیں کر پا رہا ہوں، مگر لیپ ٹاپ زندہ باد، کیا ہوا آخر۔

12گھنٹے بعد بھی ایکس (ٹوئیٹر) سروس پاکستان میں بحال نہ ہو سکی

سروس معطل ہونے پر ایک صارف نے لکھا کہ ویسے تو زندگی ڈاؤن ہے، اب ایکس نے بھی ڈاؤن ہو کے اوقات دکھا دی۔

12گھنٹے بعد بھی ایکس (ٹوئیٹر) سروس پاکستان میں بحال نہ ہو سکی

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ایکس ہارڈ اسپورٹ وی پی این سے چل رہا ہے۔خیال رہے کہ ملک کو حال ہی میں اکثر انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سائٹس کی بندش کا سامنا رہا ہے، خاص طور پر عام انتخابات 2024 کے تناظر میں جاری صورتحال کے دوران چند ماہ کے درمیان سوشل میڈیا کو بلاک کیا گیا۔











اشتہار


اشتہار