چھپکلیوں سے خوفزدہ افراد کا حل،لڑکی100 روپے میں چھپکلی مارنے گھر پہنچ جائے گی

A solution for people who are afraid of lizards, the girl will reach home to kill the lizard for 100 rupees
گھروں میں  چھپکلیوں سے پریشان اور خوفزدہ رہنے والی  خواتین کا حل نکل آیا ، چھپکلی کو مارنے کی شوقین لڑکی صرف 100 روپے میں چھپکلی مارنے آپکے گھر پہنچ جائے گی۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی خاتون نے  صحافی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بچپن سے چھپکلیاں مارتی آئی ہیں۔

 کیونکہ وہ ان سے بہت نفرت کرتی ہیں۔ ان کا بتانا تھا کہ کالج سکول میں جب چھت سے یا دیوار سے چھپکلی گرتی تھی تو صرف میں وہاں اسے تڑپا تڑپا کے مارتی تھیں، ان کا بتانا تھا کہ وہ اب تک 150 چھپکلیاں مار چکی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ پورے گھر کی چھپکلیاں مارنے کے 500 روپے لیں گی،بڑی چھپکلی کے 150،درمیانی 100 اور چھوٹی کے 50 روپے لیں گی،خاتون کاکہنا ہے کہ جس کے گھر میں بھی چھپکلیاں ہیں وہ رابطہ کر کے مجھے  بلوا سکتے ہیں۔





اشتہار


اشتہار