10 روز میں بینک صرف 3 دن کھلیں گے

Banks will open only 3 days in 10 days

ملک بھر میں یوم کشمیر، الیکشن اور ہفتہ وار چھٹیوں کی وجہ سے بینک آئندہ دس روز میں صرف تین دن کھلیں گے۔

ملک بھر میں  بینکس تین فروری سے پانچ فروری تک بند رہیں گے، پانچ فروری بروز پیر یوم کشمیر جبکہ تین اور چار فروری کو ہفتہ وار چھٹی ہو گی۔

بروز منگل 6 فروری کو بینک دوبارہ کھلیں گے اور 8 فروری کو عام انتخابات کے موقع پر بند ہوں گے، 9 فروری بروز جمعہ کو بینک دوبارہ عوامی لین دین کریں گے۔

10 اور 11 فروری کو بینکوں کی ہفتہ وار تعطیل ہو گی، اس طرح آئندہ دس دن میں بینک صرف تین دن کھلیں گے اور چھ دن بند رہیں گے البتہ جو برانچز ہفتہ کو کھلتی ہیں وہ پانچ دن کھلی رہیں گی۔











اشتہار


اشتہار