سام سنگ کامصنوعی ذہانت والاجدید فون لانچ کرنے کا اعلان

Samsung announced the launch of a new phone with artificial intelligence

دنیا کی معروف موبائل فون کمپنی"سام سنگ"نے پہلا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون لانچ کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سمارٹ فونز کمپنی "سام سنگ" پہلا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 رواں ماہ 17 تاریخ کو لانچ کرے گا۔ 

سام سنگ کامصنوعی ذہانت والاجدید فون لانچ کرنے کا اعلان

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کا مصنوعی ذہانت والا اسمارٹ فون گلیکسی ایس 24 نئی اور جدید ترین خصوصیات کے ساتھ فروخت کے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔ گلیکسی ایس 24 کو کیلیفورنیا میں لانچ کیا جائے گا۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانا اب صارفین کیلئے زیادہ آسان ہوگیا۔

ماہرین کے مطابق ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ اسمارٹ فونز بنانے والی کوئی کمپنی نئے سال کے آغاز پر ہی دُنیا میں تہلکہ مچا دے گی کیونکہ کمپنی مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی خصوصیات کا حامل پہلا اسمارٹ فون لانچ کرنے جا رہی ہے۔

 اے آئی چیٹ بوٹس والے ان اسمارٹ فونز پر بات چیت کو زیادہ محفوظ اور نجی رکھا جا سکے گا کیونکہ سوالات کو کلاؤڈ پر بھیجنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔









اشتہار


اشتہار