ٹوکیو ائیر پورٹ لینڈنگ کے وقت دو طیاروں میں ٹکر، آگ لگ گئی

Two planes collided and caught fire while landing at Tokyo Airport

 جاپان ائیر لائن کے طیارے کی لینڈنگ کے وقت کوسٹ گارڈز کے طیارے سے ٹکر، 367 مسافر سوار تھے ۔ ہوائی جہاز کو آگ لگ گئی ۔رپورٹ کے مطابق ٹوکیو ائیر پورٹ پر جاپان ائر لائن کا مسافر طیارہ کھڑے کوسٹ گارڈز کے طیارے ٹکرا گیا جس کے بعد بڑا  دھماکا سنا گیا اور جاپان ائیر لائن کے طیارے کو آگ لگ گئی ۔ 

تخت چھوڑنے کا اعلان کردیا

 کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ تمام مسافروں کو بخیریت اتار لیا گیا، کوسٹ گارڈز کا طیارہ آتشزدگی کے بعد تباہ ہوگیا  اس میں عملے سمیت کوئی مسافر سوار نہیں تھا۔ 

زخمی مسافروں کو اسپتال داخل کرادیا گیا ہے جبکہ حادثے کی انکوائری کی جارہی ہے کہ حادثہ پائلٹ کی غلطی سے پیش آیا یا ائیر ٹریفک کنٹرول اس کا ذمہ دار ہے ؟




حوالہ

 

اشتہار


اشتہار