جعلی نوٹوں کے حوالے سے بڑا انکشاف ہوا ہے، اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کے جعلی نوٹ گردش میں ہیں۔اسٹیٹ بینک کے ڈائریکٹر فنانس قادر بخش کا کہنا ہے کہ دو سال میں ملک بھر سے جعلی نوٹوں کے بیس ہزار کرنسی نوٹ پکڑے گئے۔
اگر کسی بینک کی اے ٹی ایم سے جعلی نوٹ نکلتا ہے تو اس پر کرنسی نوٹ کی مالیت کا سو گنا جرمانہ کیا جائے گا۔یعنی اگر اے ٹی ایم سے پانچ ہزار کا جعلی نوٹ نکلتا ہے تو بینک پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں جعلی نوٹ کی کوئی شکایت رجسٹرڈ نہیں ہوئی ہے۔
حکومت نے قسطوں پر موبائل فونز دینے کی پالیسی متعارف کروا دی۔
گزشتہ دو سال میں دس ہزار جعلی نوٹس بینکوں نے پکڑے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت سب سے زیادہ ایک ہزار روپے کا نوٹ جعلی آرہا ہے۔ڈائریکٹر فنانس قادر بخش نے کہا کہ بینکوں پر اے ٹی ایم میں ڈالے گئے نوٹوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو نوے روز تک رکھنا لازم ہے۔