محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے۔اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ بہا ولپور،ساہیوال، اوکاڑہ،قصور،لاہور،سیالکوٹ میں دھندچھائے رہنے کا امکان ہے۔نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم، منگلا، فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال،ملتان، خان پور،رحیم یار خان، حافظ آباد،بھکر، لیہ اورڈیرہ غا زی خان بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
دوسری جانب جمعرات سے مری میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کی ہے،خیبرپختونخوا اور اسکردو کے پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان بھی ظاہر کیا گیاہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں سے اسلام آباد اور دیگر شہروں سے دھند کا جلد خاتمہ ہو جائے گا جبکہ فروری اور مارچ میں زیادہ بارشیں ہونے کی توقع ہے۔