اسلام آباد میں فیصل ایونیو پر پل سے ایک لاش لٹکتی پائی گئی ہے، جس کی شناخت 30 سالہ عمر شہام کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمر شہام آئی نائن ون کا رہائشی ہے۔اطلاع ملنے پر تھانہ آبپارہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مبینہ طور پر خودکشی معلوم ہوتا ہے۔