ہریتھک روشن کی سابقہ اہلیہ کا ایئرپورٹ پر مذاق بن گیا
شہریار منور نے انسٹاگرام پر فلم کی شوٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں اور اپنے مداحوں کو بتایا کہ فلم کے مرکزی کردار میں سلمان شاہد،سیمی راحیل، بہروز سبزواری ،ہما نواب،ثروت گیلانی،احسن خان شامل ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید نے بھی فلم میں مختصر کردار ادا کیا۔
’بڈھی گھوڑی لال لگام‘ میں60 کی دہائی کا ایک جوڑا جہانگیر (شاہد) اور زوبی (راحیل) دکھایا گیا جنہوں نے اپنی زندگی اپنے بچوں، عائشہ اور کریم کی پرورش کے لیے وقف کر دی، جب ان کے بچے بڑے ہو جاتے ہیں اور اپنی اپنی زندگیوں میں مصروف ہو جاتے ہیں تو وہ دونوں میاں بیوی اپنی خوشی کو ترجیح دیتے ہیں اور ایک غیر روایتی اور لاپرواہ طرز زندگی کو اپناتے ہیں، جو ان کی اولادکو پسند نہیں آتا۔
یہ ٹیلی فلم بڑی مہارت سے آزاد زندگی گزارنے والے بزرگ شہریوں کے ساتھ منسلک ہیں جو کہ یہ بیان کرتی ہیں کہ محبت میں کوئی عمر کی قید نہیں۔یہ ٹیلی فلم مزاحیہ اور دل دہلا دینے والے لمحات پر مبنی ہےاور اس فلم کو تمام ناقدین نے بہت سراہا اور امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں شہریار منور مزید کامیاب فلمیں ڈایئریکٹ کر یں گے۔