بنگلا دیش پریمیئر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی اپنے کئریئر کی 81 ففٹی بناتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کرادر ادا کیا اور سیسا پلائی دیوار کی طرح اپنی ٹیم کو فتح دلا کر ناقابل شکست لوٹے۔
بابر اعظم نے سلہٹ اسٹرائیکرز کے خلاف شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم رنگ پور رائیڈر کی یقینی شکست کو فتح میں تبدیل کردیا۔ سلہٹ اسٹرائیکرز نے رنگ پور کو 121 رنز کا ہدف دیا۔
جس کے جواب میں رنگ پور کی 39 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کم رنز پر بڑے نقصان کے بعد بابراعظم نے ناقابلِ شکست ففٹی کی۔
بابر نے کرکٹر عظمت اللہ عمر زئی کے ساتھ 84 رن کی شراکت سے رنگ پور کو 4 وکٹ سے کامیابی دلا دی۔ واضح رہےکہ بنگلا دیش پریمیئر لیگ بنگلا دیش کے شہر میرپور میں کھیلا جارہا ہے۔