مائیکروسافٹ کا کیلیبری فونٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ

Microsoft's decision to change the Caliber font

 ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے 17 سال بعد اپنے ڈیفالٹ فونٹ کیلیبری کو دوسرے فونٹ سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔کیلیبری کی جگہ کمپنی نے ایپٹوس کو بطور ڈیفالٹ فونٹ متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔

کیلیبری فونٹ میں حروف کا جڑ سے معمولی سا خم دار ہونا اس کو دیگر فونٹس سے علیحدہ کرتا ہے، یہ فونٹ 2007 سے مائیکرو سافٹ کا ڈیفالٹ فونٹ تھا، تاہم 2021 میں مائیکرو سافٹ نے اس فونٹ کو دوسرے سے بدلنے کا اعلان کیا تھا۔

اس وقت کے ایک بیان میں کہنا تھا کہ کیلیبری 2007 سے مائیکرو سافٹ کا ڈیفالٹ فونٹ ہے، اس فونٹ کو ٹائمز نیو رومن کی جگہ ڈیفالٹ فونٹ بنایا گیا تھا، اس نے بہت اچھا کام کیا لیکن اب آگے بڑھنے کا وقت ہے۔

مائیکرو سافٹ نے ایپٹوس کا انتخاب گزشتہ برس کیا تھا لیکن صارفین کو اس کا اجراء اب کیا جا رہا ہے۔ایک بلاگ پوسٹ میں مائیکرو سافٹ نے بتایا کہ 20 ویں صدی وسط کی ٹائپو گرافی سے مشابہ یہ فونٹ ’ایپٹوس‘ سینس سیرف ہے۔ 

سینس سیرف فونٹس وہ ہوتے ہیں جن کے حروف کی جڑوں میں چھوٹی چھوٹی لکیریں نہیں لگائی جاتیں۔واضح رہے مائیکرو سافٹ کی جانب سے کیلیبری فونٹ ختم نہیں کیا جا رہا، صارفین کو نیا فونٹ پسند نہ آنے کی صورت میں وہ پرانا فونٹ واپس لا سکتے ہیں۔











اشتہار


اشتہار