سندھ میں درسی کتابوں کی قلت کی وجہ سے تعلیمی سال بروقت شروع نہیں ہوگا ،تعلیمی سال اپریل کے بجائے اگست سے شروع ہوگا۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نئے تعلیمی سال کیلئے کتابوں کی چھپائی کا آغاز نہیں ہوسکا۔
کتابیں نہ ہونے کی وجہ سے اب تعلیمی سال اگست سے شروع ہوگا۔ ادھرمحکمہ تعلیم نے سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ،اجلاس میں نیا سال اگست سے شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی۔