کوئٹہ کےائیرپورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں بڑی واردات ،ڈاکو کروڑ وں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق 5 ڈاکو ائیر پورٹ روڈ پر واقع نجی بینک میں داخل ہوئے اور اسلحے کے زور پر تمام عملے کو یرغمال بنا کر ساڑے 5 کروڑ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بینک سے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ قبضے میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔