امریکا کے شہر نیویارک نے باضابطہ طور پر سوشل میڈیا کو 'مضر صحت' قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیویارک امریکہ کا پہلا شہر بن گیا جس نے سوشل میڈیا کو صحت کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا۔
نیویارک کے میئر ایرک ایڈمز نے کہا ہے کہ ہیلتھ کمشنر ڈاکٹر ایشون واسان کی جانب سے سوشل میڈیا ایپس کو ماحولیاتی زہر قرار دینے پر غور کیا جا رہا ہے، یہ سوشل میڈیا ایپس بچوں اور نوجوانوں کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بچوں کو درپیش بحران کو ٹھیک کرنے جا رہے ہیں جبکہ سوشل میڈیا سے شہر میں دماغی صحت کا بحران بڑھ رہا ہے۔ نیویارک کے میئر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ ہم بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو اپنے بچوں کے لیے خطرہ نہیں بننے دیں گے۔
Social media companies are fueling a mental health crisis, especially for our young people. But we won't let Big Tech endanger our kids.@NYCHealthCommr Vasan is today issuing an advisory officially designating social media as an environmental toxin in New York City. #SOTC2024 pic.twitter.com/8Rddkzr1hM
— Mayor Eric Adams (@NYCMayor) January 24, 2024
ایرک ایڈمز نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس طرح سوشل میڈیا کے خطرات سے روک تھام کی جائے گی اور لوگوں کو اس سے بچایا جائے گا۔نیویارک شہر کی انتظامیہ کے مطابق اس حوالے سے اقدامات پر عملدرآمد کے منصوبوں کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔
واضح رہے کہ امریکی ریاست کیلیفورنیا میں بھی کم عمر سوشل میڈیا صارفین کے تحفظ کے لیے جولائی 2024 میں نئے قوانین کا اطلاق کیا جا رہا ہے،البتہ نیویارک میں اس حوالے سے ابھی عملی اقدامات سامنے نہیں آئے ہیں۔