
حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے 5 فروری صبح 10بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔قبل ازیں وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی سرکاری چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔