ظلم کی انتہا، نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 3 بچوں کا گلہ کاٹ دیا

At the end of the cruelty, unknown persons entered the house and cut the throats of 3 children

ساہیوال میں نامعلوم سفاک ملزموں نے 3 معصوم بچوں کے گلے کاٹنے کے بعد ماں کو بھی زہر دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق  بچوں کے قتل کا ہولناک واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں 5-14 ایل میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزموں نے گھر میں داخل ہوکر سوئے ہوئے 3 بچوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔ 

قتل کیے جانے والے بچوں میں 7 سالہ عیشا، 5 سالہ سعدیہ اور اڑھائی سالہ فرقان شامل ہیں۔واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ماں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

 جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، تاحال قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے، ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔













اشتہار


اشتہار