چینی کمپنی نیو نے 1000 کلومیٹر سے زیادہ کی رینج تک چلنے والی بیٹری تیار کرلی اور اسے 14 گھنٹے تک گاڑی چلا کر لائیو اسٹریم بھی کیا۔ چین میں ایلون مسک کی معروف کمپنی ٹیسلا کی حریف کمپنی ”نیو“ نے ایک ہزار کلومیٹر کی رینج والی ای وی بیٹری تیار کی ہے۔
اور اس کے سی ای او ”ولیم لی“ نے چین کے دو شہروں کے درمیان ایک بار چارج کرنے پر 14 گھنٹے تک گاڑی چلا کر اس کا تجربہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 17 دسمبر کو شنگھائی سے ژیامین تک اپنے 1,044 کلومیٹر کے سفر کو چینی ای وی کمپنی کی شاندار بیٹری ٹیکنالوجی کے تجربے میں براہ راست نشر کیا۔
ولیم لی نے چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کی نیو ای ٹی 7 الیکٹرک کار علاقائی سردی کے باوجود ری چارج کیے بغیر پورے 14 گھنٹے کا سفر طے کرنے میں کامیاب رہی۔اور انہوں نے 1000 کلومیٹر کا سفر 3 فیصد بیٹری چارج باقی رہ جانے کے ساتھ ختم کیا۔ نیو ای ٹی 7 الیکٹرک کار کو 150 کلو واٹ کی بیٹری سے چلایا گیا تھا۔
پاکستانی سرحد پر بھارت اینٹی ڈرون سسٹم نصب کرنے لگا۔
جس کے بارے میں ولیم لی کا کہنا ہے کہ اس میں کسی بھی بڑے پیمانے پر تیار کردہ ای وی بیٹری کے مقابلے میں سب سے زیادہ توانائی موجود ہے ، جس سے یہ زیادہ تر دیگر برقی کاروں کے مقابلے میں زیادہ رینج فراہم کرتی ہے۔