پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا۔بوئنگ 777 طیارے نے کراچی سے مدینہ کے لئے اڑان بھری تو کچھ ہی دیر بعد طیارے کے انجن سے چنگاری نکلنا شروع ہوئی۔طیارے کے کاک پٹ میں فائر الارم نے وارننگ دی۔کپتان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کیا۔فائر بوتل کے ذریعے طیارے کے انجن میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔ طیارے کا ایک انجن بند ہوگیا۔
ترکیہ کی شہریت حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر۔
ترکیہ کی شہریت حاصل کرنے والوں کیلئے اہم خبر۔
کپتان نے اے ٹی سی سے رابطہ ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔کپتان نے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا۔طیارے میں 276 مسافر سوار تھے۔طیارے کی لینڈنگ ہونے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی ٹیم فوری پہنچ گئی۔کپتان اور فرسٹ آفیسر کے الکوحل، خون اور یورین کے ٹیسٹ کیے گئے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق جہاز کے ایک انجن میں فائر وارننگ آئی تھی۔
طیارے کو واپس کراچی ایئرپورٹ پر اُتارا گیا ہے۔پی آئی اے کے انجینئر انجن کا معائنہ کر رہے ہیں۔جہاز کےانجن میں آگ لگنے کے شواہد نہیں ملے ، پروسیجر کے تحت ایک انجن پر جہاز کو اُتارا گیا، مسافروں کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے،15 مسافروں نے جانے سے انکار کیا۔ترجمان پی آئی اے نے مزید کہا کہ مسافروں کو شام 5 بجے متبادل پرواز کے ذریعے مدینہ منورہ روانہ کیا جائے گا۔
چند دن قبل ہی سیالکوٹ ائیرپورٹ پر پی آئی اے طیارے سے کتا ٹکرا گیا تھا۔بتایا گیا کہ پاکستان ائیرلائن کے مسافر طیارے کو سیالکوٹ ائیرپورٹ پر ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ گیا، قومی ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ پی آئی اے کی ایک بین الاقوامی پرواز سیالکوٹ سے دبئی کیلئے شیڈول تھی۔
مسافروں کے سوار ہونے کے بعد پی آئی اے کی دبئی کیلئے پرواز جب رن وے پر پوری رفتار سے ٹیک آف کر رہی تھی، تب عین اسی وقت ایک کتا طیارے سے ٹکرا گیا۔ طیارے کے پائلٹ نے کتا ٹکرانے کے باوجود پرواز ٹیک آف کروا لی، تاہم فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے بھی رابطہ کیا۔ کنٹرول ٹاور کی جانب سے ہدایات ملنے کے بعد پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت ائیرپورٹ پر دوبارہ لینڈ کروا لیا۔