سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے شوہر کی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حبا فواد نے اپنے شوہر کے کاغذات آزاد حیثیت سے جمع کروائیں گی، حبا فواد کاکہنا ہے کہ کس قانون میں لکھا ہے کہ عورت الیکشن کمپین نہیں کر سکتی،میں نے فواد چودھری کے کہنے پر الیکشن کمپین شروع کی ہے۔
پائلٹ کو جان جوکھم میں ڈالنا پڑ گئی۔
فوادچودھری کی اہلیہ کاکہناتھا کہ مجھے پریس کانفرنس سے روکنے کی کوشش کی گئی،ہم اداروں کا احترام کرتے ہوئے اداروں کے ساتھ ہیں، ان کاکہناتھا کہ میرے سسرال والے مجھے کمپین کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہےہیں۔
فواد چودھری کے بھائیوں نے میرا پریس کلب میں داخلہ بند کروایا ہے،حبا فواد کامزید کہناتھا کہ عوام جاگ چکی ہے اپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔