بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر۔

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر۔

بیرون ملک ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے اہم خبر آ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطیٰ، برطانیہ اور یونان سمیت کئی دیگر ممالک میں افرادی قوت کی مانگ بڑھ چُکی ہے، جتنے زیادہ پاکستانی بیرون ملک جائیں گے اتنا ہی ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا۔

گوگل کا کروڑوں صارفین کی پسندیدہ ایپس بند کرنے کا فیصلہ


انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی 25 کروڑ جبکہ سالانہ صرف 8 لاکھ پاکستانی بیرون ملک جاتے ہیں، جو آبادی کا 0.3 فیصد ہے، کئی ہمسایہ ممالک سے 3 فیصد لوگ ہر سال باہر جاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگ بیرون ملک جانے کیلئے قانونی راستہ اختیار کریں، سعودی کمپنیاں مزید پاکستانی ملازمین لینے کو تیار ہیں، سالانہ صرف 8 لاکھ پاکستانی بیرون ملک جاتے ہیں، تعداد بڑھائیں گے، تربیت میں پیچھے ہیں، نیوٹیک اور ٹیوٹا کو کام تیز کرنا ہوگا۔

جواد سہراب ملک نے کہا کہ برین ڈرین کا تصور غلط ہے، ہمیں فکر کرنے کی ضرورت نہیں، جتنے لوگ باہر جائیں گے، اتنا ہی زیادہ زرمبادلہ پاکستان آئے گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی اوورسیز پاکستانیز جواد سہراب ملک نے مزید کہا کہ سمندرپار پاکستانی ہر سال 27 ارب ڈالر ترسیلات زر بھیج رہے ہیں، غلط راستے سے باہر نہ جائیں، تربیت لے کر قانونی طریقہ اختیار کریں۔









اشتہار


اشتہار