راولپنڈی:گیس پائپ لائن میں آتشزدگی، رہائشی علاقے بھی آگ کی لپیٹ میں آگئے

Rawalpindi: Gas pipeline caught fire, residential areas were also engulfed in fire

راولپنڈی میں گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے  قریب سے گزرنے والی آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے دھمیال میں گیس پائپ لائن میں دھماکا جوڑیاں کے مقام پر ہوا، دھماکے کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔

 عینی شاہدین کا بتانا ہے کہ سپلائی لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ نے متعدد گھروں کو بھی لپیٹ میں لے لیا ہے تاہم ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آگ نے گیس لائن، آئل ریفائنری کی سپلائی لائن اور ایک گھر کو لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے ابتدائی تحقیقات کے مطابق پہلے گیس پائپ لائن میں دھماکا ہوا جس نے آئل ریفائنری کی سپلائی لائن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، 3 فائر ٹینڈرز سمیت 6 ایمرجنسی گاڑیاں آپریشن میں مصروف ہیں، مزید فائر ٹینڈرز بھی واقعہ کی جگہ روانہ کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے میں قریبی مکانات کو خالی کروا لیا گیا ہے اور آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کنگ خان کے ’آئیکونک پوز‘ سے دبئی کا آسمان جگمگا اٹھا۔

ایگزیکٹو آفیسرایس این جی پی ایل کا کہنا ہےکہ پائپ لائن میں گیس سپلائی معطل کردی ہے،سوئی گیس کا عملہ موقع پر موجود ہے،آگ گیس پائپ لائن میں نہیں لگی، آگ آئل ریفائنری کی سپلائی لائن میں لگی ہوئی ہے








اشتہار


اشتہار