بلوچستان کے علاقے خضدار اور ملحقہ علاقوں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ خضدار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پرزلزلے کی شدت 4اعشاریہ 9ریکارڈ کی گئی ۔
مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
خیال رہے کہ گزشتہ روزخیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، بونیر، لوئر دیر، اور خیبر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں مکین خوف میں مبتلا ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔