چینی کو نمی سے بچانے کیلئے چند آسان ٹِپس

A few simple tips to protect sugar from moisture

موسمی اثرات یا گھروں میں سیلن کے باعث اکثر ڈبوں میں بند مصالحہ جات نمی کا شکار ہوجاتے ہیں جس سے ان کی تازگی برقرار نہیں رہتی، یہی مسئلہ چینی کے ساتھ بھی ہے جو نم پڑنے کے بعد استعمال میں مزیدار نہیں رہتی۔چینی کا یہ نم پڑنے کا مسئلہ خواتین کیلئے کافی پریشان کن رہتا ہے۔

زعفران کی وہ خصوصیات جو مہنگی دواؤں سے جان چھڑا دیں۔

 لیکن بہت سی خواتین یہ نہیں جانتیں کہ اس سے چھٹکارا کیسے حاصل کریں۔چند آسان تجاویز پرعمل کرنے سے کچن میں موجود چینی کو تازہ رکھا جاسکتا ہے۔

شیشے کی برنیوں کا انتخاب کریں

چینی کو نمی سے بچانے کیلئے چند آسان ٹِپس

چینی ذخیرہ کرنے کے لیے پلاسٹک کے کنٹینرز کے بجائے شیشے کی برنیوں کا انتخاب کریں۔ چینی نکالتے وقت خشک چمچ کا لازمی استعمال کریں۔

چاول کی پوٹلی

چینی کو نمی سے بچانے کیلئے چند آسان ٹِپس

جار کو چینی سے بھرنے کے بعد اس کو نمی سے بچانے کیلئے اس میں چاول کی پوٹلی ڈال دیں۔چاول تیزی سے نمی جذب کرتے ہوئے چینی کو نمی سے باآسانی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

لونگ کا استعمال

چینی کو نمی سے بچانے کیلئے چند آسان ٹِپس

چینی کی برنی میں 4 سے 5 لونگ شامل کرنا چینی کو نم ہونے سے بچانے کیلئے ایک بہترین آپشن ہے۔

بلاٹنگ پیپرکا استعمال کریں

چینی کو نمی سے بچانے کیلئے چند آسان ٹِپس

بلاٹنگ پیپر چینی کو نمی سے بچانے کے لئے بھی ایک مؤثر آپشن ہوسکتا ہے۔ جار میں چینی شامل کرنے سے پہلے نیچے بلاٹنگ پیپر کا ایک ٹکڑا رکھیں اور پھر اسے چینی سے بھر دیں۔





اشتہار


اشتہار