کویت کا نیا اقامہ قانون، غیرملکیوں پر بھاری جرمانے عائد کرنے کی تیاری

Kuwait's new Iqama law, preparing to impose heavy fines on foreigners

روزنامہ السیاسہ کی رپورٹ کے مطابق، نئے اقامتی قانون پر آئندہ بحث، جو اگلے منگل 19 دسمبر کے اجلاس کے لیے مقرر کی گئی ہے، کویت میں رہائش کے ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے غیر ملکیوں کے لیے سخت سزائیں متعارف کرائے گی۔

نئے بل کے مطابق مناسب اقامہ کے بغیر ملک کا دورہ کرنے والے افراد کو ایک سال کی قید جبکہ 1,000 سے 2,000 دینار کے درمیان جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا یا پھر دونوں میں سے کسی بھی سزا کا اطلاق ہو گا۔

نظرثانی شدہ قانون میں وزٹ کی اجازت کی مدت کو تین ماہ تک بڑھا دیا گیا ہے، جس کی وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد تجدید کروائی جا سکے گی۔وزٹ کے لیے کویت میں داخل ہونے والے غیر ملکی زیادہ سے زیادہ تین ماہ تک ملک میں قیام کر سکتے ہیں، انہیں مدت ختم ہونے پر ملک سے روانگی کی ضرورت ہو گی جب تک کہ وزارت داخلہ سے رہائشی اجازت نامہ حاصل نہ کیا جائے۔

اپ ڈیٹ شدہ قانون میں نوزائیدہ بچے کی رجسٹریشن اور رہائش سے متعلق خلاف ورزیوں کے لیے بھی سزاؤں کو ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ آرٹیکل میں کہا گیا ہے کہ کویت میں نوزائیدہ کے ساتھ غیر ملکیوں کو اقامتی اجازت نامہ یا ملک چھوڑنے کے لیے رعایتی مدت کے حصول کے لیے وزارت داخلہ کے مجاز اتھارٹی کو تاریخ پیدائش سے چار ماہ کے اندر درخواست دینی ہوگی۔

کینیڈا کا لاکھوں غیر قانونی امیگرنٹس کو شہریت دینے کا فیصلہ

ابتدائی طور پر یہ جرمانہ دو دینار فی دن مقرر کیا گیا تھا تاہم اب یہ جرمانہ پہلے مہینے کے لیے دو دینار جبکہ خلاف ورزی پر ہر اگلے دن کے لیے چار دینار ہو گا۔نئے قانون کے مطابق غیر ملکیوں کو 3,000 دینار جرمانہ عائد کیا جائے گا جو اپنی رہائش کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوسروں کے لیے کام کرتے ہیں۔








اشتہار


اشتہار