انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک

11 tourists killed by volcanic eruption in Indonesia

انڈونیشیا کے سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی سماٹرا میں ماؤنٹ میراپی آتش فشاں پھٹنے کے بعد11 سیاحوں کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جب کہ تین افراد زخمی اور 12 کوہ پیما لاپتہ ہوگئے ہیں۔

دبئی،پاکستانی اسکول نے عالمی ایوارڈ جیت لیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز مغربی انڈونیشیا میں ماؤنٹ ماراپی پر آتش فشاں پھٹنے کے باعث پہاڑی علاقے میں رہنے والے متعدد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، آتش فشاں پھٹنے کے بعد تین کلومیٹر کی راکھ کا ستون خارج کیا تھا، جس کی وجہ سے حکام نے اس گڑھے کے ارد گرد ایک خارجی زون قائم کیا ہے۔

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک

سرچ اینڈ ریسکیو ایجنسی کے سربراہ عبدالمالک نے نے کہا کہ ہفتے سے پہاڑ پر کل 75 مسافر موجود تھے جن میں سے 26 افراد کو باہر نہیں نکالا گیا، 14 میں سے 11 ہلاک اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 11 سیاح ہلاک

ویسٹ سماٹرا ڈیزاسٹر میٹیگیشن ایجنسی کے سربراہ روڈی رینالڈی نے کہا کہ شدید گمی کے باعث جھلس کر زخمی ہونے والے کچھ افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہیں۔








اشتہار


اشتہار